اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، کے
مطابق، سیکورٹی کے شہداء کے عنوان سے منعقدہ سیکورٹی مشقوں کے ترجمان نے کہا کہ
تفتان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے 10 بہادر پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد سیکورٹی
کے تحفظ پر مامور فورسز نے "شہدائے امنیت" کے عنوان سے سیکورٹی مشقوں کا
آغاز کیا ہے جو تا حال جاری ہے اور ان مشقوں کے دوران گذشتہ 24 گھنٹوں میں 10 دہشت
گردوں کو ہلاک یا گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ان مشقوں کا آغاز گذشتہ
ہفتے سے ہؤا ہے اور ابتدا سے اب تک 14 دہشت گردوں کو گرفتار اور آٹھ کو ہلاک کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مشقوں کے سانچے میں ہونے والی
کاروائیوں کے دوران کوہ تفتان میں 10 سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت میں ملوث افراد بھی
گرفتار افراد میں شامل ہیں جن پر ترجیحی بنیادوں پر مقدمہ چلایا جائے گا اور کیفرکردار
تک پہنچایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔
110